دستور (ترمیمی) بل 2021ء پر قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں توسیع کی منظوری

جمعرات 23 جون 2022 17:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2022ء) ایوان بالا نے دستور (ترمیمی) بل 2021ء پر قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں توسیع کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر رضا ربانی نے تحریک پیش کی کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مزید ترمیم کرنے کا بل دستور (ترمیمی) بل 2021ء پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 60 ایام کار کی توسیع کی منظوری دی جائے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :