عوام بی این پی کے بیانیہ سے متفق ہو کر قومی تحریک میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں ،غلام نبی مری

جمعہ 24 جون 2022 16:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2022ء) بلو چستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری نے ایک بیان میں کلی رند آباد اربا ب کر م خان روڈ میں قبائلی و سماجی شخصیت ملک غلام محمد شہی کو اپنے 60کے قریب سا تھیوں اور رفقا ء کارسمیت ایک قوم پرست جماعت سےمستعفی ہوکر بی این پی میں شمولت پر مبارکباد پیش کر تے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کو اپنے علاقے میں فعال اور مضبو ط بنا نے کے لئے جدو جہد کریں گےاور کسی قر بانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک غلام محمد شہی اور انکے سا تھیوں کی پارٹی میں شمولیت نے یہ ثابت کر دیا کہ یہاں کے عوام بی این پی کے بیانیہ قومی حقوق کی سیا سی و جمہوری جدو جہد سے متفق ہو کر قومی تحریک میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں ، شمو لیت کر نے والے دیگر دوستوں میں ملک حفیظ اللہ محمد شہی،ملک نصیب اللہ محمد شہی، ملک محسن محمد شہی، صابر بنگلزئی، با بے بنگلزئی، سر تاج شاہوانی، امان اللہ شاہوانی، ارشاد شاہوانی، استاد نذیراحمد بلوچ، ملک شیر خان محمد شہی ، ملک حفیظ اللہ رند، شاہ دوست زہری، ماسٹر اقبال زہری ، نورالحق زہری،حاجی علی اکبر مینگل ، عبد الصمد مینگل اور حاجی ہاشم محمد مینگل میں شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :