بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما چیف رئیس عبدالودود دہوار نے ساتھیوں سمیت بی اے پی کے بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان
جمعہ 24 جون 2022 23:53
(جاری ہے)
اس لیے مجھ سمیت سینکڑوں قد آور شخصیات مایوس ہو کر پارٹی کو ہمشہ کے لیے خیر باد کہنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔۔۔رئیس عبدالودود دہوار نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات سے۔ قبل میں اور میرے شہید بھائیوں، کلی کنڈاوہ کے تمام دہوار برادری بشمول سینکڑوں ساتھیوں سمیت شہید وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کے نڈر اور مخلص قیادت کی خاطر BAP پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
۔لیکن بد قسمتی سے الیکشن سے قبل سانحہ درینگڑھ میں شہید وطن اور انکے سینکڑوں ساتھیوں کی شہادت اور لہو کی قربانیوں کے بدولت صوبے میں بی اے پی کی حکومت قائم ہوئی۔۔حکومت اور وزارتوں کے نشے میں دت مرکزی قائدین نے شہید وطن اور انکے جانثار ساتھیوں کی قربانی کو فراموش کر کے ہمیں چار سال تک دیوار سے لگانے کی کوشس کی ۔۔چیف رئیس عبدالودود دہوار نے کہا کہ 2018 میں بی اے پی میں شمولیت کے پاداش میں میرے 3 بھائیوں شہید ماسٹر عبدالقدوس دہوار، شہید عبدالروف دہوار ،اور محمد صادق دہوار کو شہید کر دیالیکن انکی شہادت کے بعد چار سالہ دور اقتدار میں آج تک پارٹی کے کسی وزیر یا وزیر ۷اعلی نے ہمارے تکالیف اور مشکلات کا پوچھنے کی زحمت تک نہیں کی۔چیف رئیس عبدالودود دہوار نے کہا کہ پارٹی کے وزرا اور مرکزی قائدین کے ساتھ شہید وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کے فرزند نوبزادہ میر جمال خان رئیسانی نے بھی شہید وطن کے ساتھیوں کو مکمل طور پر نظر انداز کر کے بے یارومدد گار چھوڑ دیا ہے۔اس لیے آج ہم مکمل طور پر مایوس ہو کر بی اے پی کے بنیادی رکنیت سے مستفی ہونے کا اعلان کررے ہیں اور آج کے بعد میرا میرے قبائل کنڈاوہ کے دہوار برادری اورساتھیوں کا بی اے پی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.