جی سی یو کیمپس میں سینیٹری پیڈ وینڈنگ مشینز نصب کریگا

پیر 27 جون 2022 23:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2022ء) طالبات اور خواتین اساتذہ کو سینیٹری پیڈز سمیت نسوانی حفظان صحت سے متعلق دیگر مصنوعات مہیا کرنے کے لئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا اپنے مرکزی کیمپس میں وینڈنگ مشینیں لگانے کا فیصلہ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور ونڈر ویمن پاکستان کے بانی محمد عزیر مسعود نے مفاہمتی یادداشت کے معاہدے پر دستخط کیئے۔اس موقع پر جی سی یو طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے اس اقدام کو بے حد سراہا۔

متعلقہ عنوان :