الپوری،پنشنرزکا فیمیلی پنشن کے کیسیز پر سست روی اور تعطل پراحتجاج

بیوائوں اور یتیموں کے فیمیلی پنشن کیسیز جلد از جلد نمٹانے کے احکامات صادر کیے جائیں، عبدلکبیر

منگل 28 جون 2022 23:10

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2022ء) پنشنرز ایسوسی کا فیمیلی پنشن کے کیسیز پر سست روی اور تعاطل پراحتجاجی، بیوائوں اور یتیموں کے فیمیلی پنشن کیسیز جلد از جلد نمٹانے کے احکامات صادر کیے جائیں۔ شانگلہ کا ایک بھی فیمیلی پنشن کیس پر کام نہیں ہوا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور وزیراعلیٰ ، صوبائی وزیر خزانہ،سکرٹری خزانہ اور اے جی خیبرپختونخوا سے اپیل کرتے ہیںکہ ڈی سی اے سوات کو بیوائوں اور یتیموں کے فیمیلی پنشن کیسیز جلد از جلد نمٹانے کے احکامات صادر کیے جائیں۔

پنشنرز نے 15فیصد پنشن اضافے پر خیبرپختونخوا حکومت کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ کا ایک اجلاس گورنمنٹ پرائمری سکول نمبرالپوری زیر صدارت عبدلکبیر خان صدر آپا شانگلہ منعقد ہوا اجلاس میں ضلع بھر کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں 15فیصد پنشن میں اضافے پر حکومت خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا گیااور خوشی کا اظہارکیاگیااور حکومت کو خراج تحسین پیش کیاگیا اجلاس میں فیمیلی پنشن 100فیصدکرنے پر حکومت خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا گیا اجلاس سے صدر عبدلکبیر حاجی بخت افسر ، محمد یونس ، تورہ باز خان ، حاجی شیر امان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔۔