انشا اللہ بہت جلد مہنگائی کے وزیر اعظم اور حکمرانوں کا بھی خاتمہ ہو جائے گا،ایس آر ناصر

جمعرات 30 جون 2022 16:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی سیکر ٹری جنرل ایس آر ناصر نے پنجاب ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب ہائی کورٹ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی حکومت کو کالعدم قرار دیا گیا ہے انشا اللہ بہت جلد مہنگائی کے وزیر اعظم اورحکمرانوں کا بھی خاتمہ ہو جائے گا، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا ہے کہ چو ہدری بر ادران کی انتھک جدو جہد اور پی ٹی آئی کی لیڈر شب کی محنت رنگ لے آئی ہے ، انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ وزیر اعلیٰ پنجاب کو فارغ کر کے حق کا ساتھ دیا ہے ، انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان مسلم لیگ بلو چستان کی جانب سے پنجاب ہائی کورٹ کے فیصلے کو خیر مقدم اورججز کو فیصلہ کر نے پر خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔