لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، وزیراعظم نے مشاورتی اجلاس بلالیا

جمعرات 30 جون 2022 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد مشاورتی اجلاس بلا لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیرِ اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کیخلاف پاکستان تحریکِ انصاف کی درخواستیں منظور ہونے کے بعد وزیر اعظم شہباز نے مشاورتی اجلاس بلا لیا۔اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے حمزہ شہباز کے بطور وزیر اعلی انتخاب کے فیصلے پر مشاورت ہوگی۔