ٓملک ظالمانہ پالیسیوں سے معاشی طور پر دیوالیہ ہو رہا ہے،جمعیت علما اسلام (نظریاتی )پاکستان

جمعرات 30 جون 2022 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2022ء) جمعیت علما اسلام (نظریاتی )پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ مفتی فدا الرحمن نے کہا کہ پاکستان روس سے 30 فیصد کم ریٹ پر تیل خریدے تو ملک کو ماہانہ اربوں ڈالر بچت ہوگی نہ صرف مہنگای کا خاتمہ بلکہ ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا امریکہ اور عالمی استعمار کی غلامی سے ہمارے حکمران تھکتے نہیں امریکہ کی غلامی میں روس اور ایران سے سستا تیل خریدنے کا معاہدہ نہیں کر سکتے روس پر پابندیوں کی وجہ سے ملک کی حکمران تیل خریدنے پر پاکستان پر دبا کے بہانے کرتے ہیں توان پابندیوں کی باوجود روس کے ساتھ انڈیا کا کی دہایوں سے تیل خریدنے کا معاہدہ ہے جس کے تحت وہ روس سے تیل خرید رہاہے یہاں تک کہ بھارتی کمپنیاں روس سے تیل کے بعد کوئلہ خریدنے کامعاہدہ کر لیا ہمارے حکمران قوم کو ماموں بنارہے ہیں روس سے گندم خریدنے جا رہے ہیں اور گندم خریدنے کے لیے بینکس ایل سی کھول سکتے ہیں اور تیل کے لئے ایل سی نہیں کھول سکتے انہوں نے کہا کہ ظالم حکمران استحصالی اور آئی ایم ایف کی مسلط کردہ پالیسیوں سے غریب عوام کی خون کو نچوڑ رہے ہیں. ملک ظالمانہ پالیسیوں سے معاشی طور پر دیوالیہ ہو رہا ہے ملک دیوالیہ ہونے میں سری لنکا سے بھی بدتر ہوتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی پالیسیاں اس وقت مکمل امریکہ کے ہاتھوں میں ہیں جس کے باعث روس اور ایران سے سستا تیل خریدنے کا معاہدہ نہیں کر سکتی