لوٹ مار کے دوران ڈاکوئوں کی مبینہ فائرنگ سے چودہ سالہ لڑکے سمیت تین افراد گولیاں لگنے سے شدید زخمی

ہفتہ 2 جولائی 2022 18:17

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2022ء) مریدکے نارووال روڈ اور جی ٹی روڈ پر لوٹ مار کے دوران ڈاکوئوں کی مبینہ فائرنگ سے چودہ سالہ لڑکے سمیت تین افراد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے گزشتہ رات مریدکے نارووال روڈ پر ننگل ساہداں موڑ کے قریب اور جی ٹی روڈ کھوڑی پولیس پوسٹ کے قریب نامعلوم کار سوار اور موٹر سائکل سوار ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں چودہ سالہ لڑکا عبداللہ ، اس کا ماموں عابد اور شہری زین گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جبکہ ڈاکو فرار ہوگئے ۔

زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے منتقل کردیا گیا جہاں سے عبداللہ کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔اسی طرح دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے شہزاد ٹاون میں دن دیہاڑے سیمنٹ بجری شاپ سے چالیس ہزار روپے لوٹ لئے ۔