Live Updates

بلو چستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے سابقہ پروفیشنل سیکر ٹری زبیر جان نے بی این پی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

ہفتہ 2 جولائی 2022 23:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2022ء) بلو چستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے سابقہ پروفیشنل سیکر ٹری زبیر جان نے بی این پی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ ہم سر دار اختر جان مینگل سے سوال کر تے ہیں کہ ہما رے تمام ساتھیوں کے سودا کیوں کیا گیا ، سر دار اخترجان مینگل نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے 10ارب روپے کا فنڈ لیکر بلو چستان میں کہاں لگا یا ً ، انہوں نے کہاکہ سر دار اختر جان مینگل نے جام کمال خان کی حکومت کو ختم کر کے عبد القدوس بزنجو کو سپورٹ کیا اور بعد ازاں سپورٹ نہ کر نے کی تردید کی کہ ہم اس گناہ میں شامل نہیں ہیں جبکہ بی این پی کے صوبائی اسمبلی کے اراکین عبد القدوس بزنجو کو وزیر اعلیٰ بنا نے کے لئے سر گرم تھے ، انہوں نے کہا کہ نو بزادہ حاجی لشکری رئیسانی ریکوڈک اور گوادر کے لئے ہر پلیٹ فورم پر آواز بلند کی اور آج بھی بلو چستان کے حقوق اور سائل وسائل کے آواز بلند کر رہے ہیں، اس موقع پر بی این پی کے عیسیٰ نگری کے 3نونٹس، دان باسکو یونٹ، اولڈ بی ایم سی سے بروری یونٹ ، یونیورسٹی م نواںکلی فیز۱،بشیر آبادی فیز ۲، یوحنا آباد، سینٹر یزپ سکول ،مشترقی لائن مری اسٹریٹ بستی پنچائت کانسی روڈ، مشن ہسپتال کمپا ئونڈ ، اسپینی روڈ، بابا پہلواں زیارت ، جیم خانہ تمام یوٹیٹوں نے مشترکہ طورپر بلو چستان نیشنل پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات