Live Updates

عمران خان نے ہر شہری کیلئے فی یونٹ 5 روپے سستاکیا،امپورٹڈ حکومت نے وہی بجلی 24 روپے مہنگی کر دی‘ عثمان بزدار

ضمنی انتخابات تک نگرانی کیلئے رکھے گئے جعلی وزیراعلی نے انتخابی سٹنٹ کے طور پر کچھ گھرانوں کو مفت بجلی دینے کا جھوٹا وعدہ کیا

پیر 4 جولائی 2022 23:37

عمران خان نے ہر شہری کیلئے فی یونٹ 5 روپے سستاکیا،امپورٹڈ حکومت نے وہی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے ہر شہری کے لئے بجلی فی یونٹ 5 روپے سستی کی،امپورٹڈ حکومت نے آ کر وہی بجلی 24 روپے مہنگی کر دی۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ ضمنی انتخابات تک نگرانی کے لئے رکھے گئے جعلی وزیراعلی نے انتخابی سٹنٹ کے طور پر کچھ گھرانوں کو مفت بجلی دینے کا جھوٹا وعدہ کیا ،یہ کیا عوام کو بیوقوف سمجھتے ہیں۔

امپورٹڈ حکومت سے چند سوالات پوچھنا چاہتے ہیں،بجلی فی یونٹ 24 روپے مہنگی کیوں کی،5 روپے کا دیا گیا ریلیف کیوں واپس لیا گیا،پیسے بچانے کے لیے پاور پلانٹس بند کر کے عوام کو لوڈ شیڈنگ کا عذاب کیوں دیاجارہا ہے ،پیٹرول اور ڈیزل کی سبسڈی کیوں ختم کی،نگران جعلی وزیراعلی کس قانون کے تحت پیکج دے سکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات