پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا، مریم نواز
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، اس وجہ سے دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں، مریم نواز کا جلسے سے خطاب
دانش احمد انصاری منگل 5 جولائی 2022 09:55
(جاری ہے)
مریم نواز نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ عمران خان کا آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ ہے، سابقہ حکمران گزشتہ 4 سال میں قومی خزانہ لوٹ کر کھا گئے، مسلم لیگ ن کی حکومت کوعوام کی مشکلات کا احساس ہے، خالی خزانے کے باوجود شہباز شریف نے اشیائے خوردونوش پر سبسڈی دی۔
مریم نواز نے کہا کہ حمزہ شہباز نے اعلان کیا ہے کہ 100 یونٹ استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دی جائے گی، حکومت غریب پر مہنگائی کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، ہماری کوشش ہےکہ غریب کا چولہا جلتا رہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فتنے اور بہروپیے کا سامنا ہے، بہروپیے نے عوام کو غیرملکی سازش کے جھوٹے بیانیے کے پیچھے لگائے رکھا، عوام کو امریکی غلام کہنے والا اب خود چھپ کر امریکا سے معافیاں مانگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا خود پاکستان کا سب سے بڑا ڈاکو نکلا ہے، گزشتہ 4 سال میں فتنہ خان کے دوستوں کو نوازا جاتا تھا، عوام جان گئی ہے پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان ہے، پنجاب کے عوام اب کسی کو مینڈیٹ چھیننے کی اجازت نہیں دینگے۔مریم نواز نے کہا کہ دوسروں پر غداری کے الزام لگانے والے کے پاس ثابت کرنے کیلئےکچھ نہیں، مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میڈیا کے ذریعے مہم چلائی، اب عمران خان کی اہلیہ کی آڈیوٹیپ آگئی ہے، عمران خان کی اہلیہ کہتی ہیں کوئی الزام لگاتے تو غداری کا الزام لگانا، اب پی ٹی آئی کے گھر کے بھیدی لنکا ڈھا رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.