منحرف اراکین اسمبلی کو ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا
اعلیٰ عدلیہ کے حکم کے باوجود منحرف اراکین کے کاغذات نامزدگی وصول کیے گئے،یہ اقدام سپریم کورٹ کے احکامات کی سنگین کی خلاف ورزی ہے،کاغذات نامزدگی واپس نہ کرنے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔خط کا متن
مقدس فاروق اعوان منگل 5 جولائی 2022 10:57
(جاری ہے)
کاغذات نامزدگی واپس نہ کرنے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 17 مئی 2022ء کو آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سنایا تھا ، آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کا فیصلہ 2-3 کی اکثریت سے سنایا گیا ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر نے فیصلے سے اتفاق جب کہ جسٹس مظہرعالم میاں خیل اور جسٹس مندوخیل نے اختلاف کیا۔
اپنے فیصلے میں عدالت عظمیٰ نے کہا کہ پارٹی پالیسی سے ہٹ کر اگر کوئی ووٹ دیتا ہے تو وہ شمار نہیں ہوگا ، انحراف پارلیمانی نظام جمہوریت کو عدم استحکام سے دوچار کرسکتا ہے ، انحراف پر نا اہلی سے متعلق قانون سازی کا یہی وقت ہے ، اس کا فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا چاہیے ، انحراف کرنا سیاست کے لیے کینسر ہے ، انحراف پارلیمانی نظام جمہوریت کو عدم استحکام سے دوچار کرسکتا ہے ، آرٹیکل 63 اے کا مقصد انحراف سے روکنا ہے ، آرٹیکل 63 اے کو تنہا نہیں پڑھا جاسکتا۔ بتاتے چلیں کہ 21 مارچ 2022 کو صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں داخل کیا گیا ، سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کی طرف سے ریفرنس پر 20 سماعتیں کی گئیں اس دوران سیاسی جماعتوں کے وکلاء نے اپنے دلائل دیے اور 58 روز میں ریفرنس پر سماعت مکمل کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.