جامشورو؛ موٹروے پر دو ٹرالروں میں خوفناک تصادم، 2 افراد موقع پر جاں بحق

منگل 5 جولائی 2022 23:19

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2022ء) جامشورو میں موٹروے پر دو ٹرالروں میں خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حادثہ موٹر وے ایم نان پر پولیس چوکی نمبر 12 کے قریب پیش آیا، کراچی سے پنجاب جانے والا مال بردار ٹرالر تیز رفتاری میں آگے چلنے والے ٹرالر سے جا ٹکرایا۔حادثہ میں 55 سالہ محمد ارشاد اور اس کا 25 سالہ بیٹا شعیب آرائیں موقع پر جاں بحق ہوگیا، موٹر وے پولیس نے پہنچ کر لاشوں کو سول اسپتال جامشورو منتقل کیا۔