محمد علی جناح یونیورسٹی میں فیکلٹی آف کمپیوٹنگ سائنس ، انڈسٹری ریلیشن کمیٹی کے زیراہتمام پاکستان ٹیسٹر سوسائٹی کے تعاون سے فائنل ایئر پروجیکٹ نمائش کا انعقاد

بدھ 6 جولائی 2022 23:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2022ء) محمد علی جناح یونیورسٹی میں فیکلٹی آف کمپیوٹنگ سائنس اور انڈسٹری ریلیشن کمیٹی کے زیراہتمام پاکستان ٹیسٹر سوسائٹی کے تعاون سے فائنل ایئر پروجیکٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پرمحمد علی جناح یونیورسٹی کیصدر اور وی سی ڈاکٹر زبیر احمد شیخ نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں جدت آتی جارہی ہے، انڈسٹری میں سوفٹ ویئر تو بن جاتے ہیں لیکن استعمال نہیں کیا جاتا۔

بعض مرتبہ انڈسٹری کی وہ ضرورت نہیں ہوتی جو آپ کو آتاہے،اساتذہ طلباء کو ان پروجیکٹس پر کام کرائیں جن کی مارکیٹ میں طلب ہے، طلباء شارٹ کٹ کو ترجیح دیتے ہیں،ہر دو چار ماہ بعد نوکریاں تبدیل کررہے ہوتے ہیں سمجھتے ہیں جلد منیجر بن جاؤں گا،مقصد ہوتاہے دو تین سال میں ڈھائی سے تین لاکھ روپے تک پہنچنا ہے غلط ہے طلبہ اپنے ساتھ ساتھ ملک وقوم کی ترقی کو بھی ترجیح دیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر زبیر نے ہدایت کی کہ طلباء تعلیم مکمل کرنے کے باوجود سیکھنے کا عمل جاری رکھیں ورنہ جو کچھ تعلیم سے حاصل کیا وہ سب ضائع ہوجائے گا۔ عملی زندگی میں کامیاب ہو ناہے تو پیشہ ورانہ مہارت،سنجیدگی اور رویوں کو بہتر کرنا ہوگا۔کورونا میں کئی مسائل کا سامنا رہا لیکن آن لائن کام کو عروج ملا۔محمد علی جناح یونیورسٹی کے چیئرمین آئی آر سی سید سرمد علی نے کہا کہ نمائش کابنیادی مقصد ٹیسٹنگ سوسائٹی کو درپیش مسائل کاحل تلاش کرنا ہے۔

نمائش کیلئے ذریعے ہم نے کوشش کی سوفٹ ویئر ہاؤسز اورانڈسٹریزکی تعلیمی اداروں کیساتھ لینکیج بنائیں۔ ماجو میں ہونے والی نمائش میں طلباء کے 50سے زائد پراجیکٹس پیش کئے گئے۔نمائش پی ٹی ایس ، سوفٹ ویئر ہاؤسز اور دیگر کمپنیوں کے تعاون سے منعقد کی گئی اس موقع پرمختلف کمپنیوں نے طلباکے انٹرویوز کئے اور انہیں موع پر ہی ملازمت کی پیشکش کی۔ پاکستان اسٹا ک ایکس چینج سمیت معروف کمپنیوں اور سوفٹ ویئر ہاؤسز کے سی اوزاورپروجیکٹ ڈائریکٹر نے نمائش میں طلبا کے پراجیکٹس دیکھے۔پاکستان ٹیسٹر سوسائٹی کے عامر امام ،محمد کامران ،ارسلان علی ، اویس صدیقی ،محمد سعد اور دیگر نے اظہار خیال کیا۔اس موقع پر شعبہ کمپیوٹرسائنس کے ہیڈ سید راضی بھی موجود تھے۔