حیدرآباد،بھاری مقدار میں انڈین گٹکے و تیار شدہ مین پوری کی سپلائی ناکام،2سپلائر کار سمیت گرفتار

بدھ 20 جولائی 2022 23:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2022ء) بڈھانی پولیس کی کاروائی، بھاری مقدار میں انڈین گٹکے و تیار شدہ مین پوری کی سپلائی ناکام 2 سپلائر کار سمیت گرفتارایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری تھانہ بڈھانی ڈی ایس پی چھلگری داد الرحمان کی سربراہی میں ایس ایچ او سب انسپیکٹر لیاقت علی سرکی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائیدوران چیکنگ بکرانی پمپ بڈھانی کے قریب ایک مشکوک سوک کار AKX-277 رکنے کا اشارہ کیا جس پر کار میں سوار ملزم نے فرار کی کوشش کی پولیس نے مذکورہ کار کا تعاقب کرتے ہوئے ملزم شاہد علی بروہی کو گرفتار کرلیادوران تلاشی کار کے اندر سے بھاری مقدار انڈین گٹکے و تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئیگرفتار ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ انڈین گٹکے اور مین پوری حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں سپلائی ہونی تھی جو پولیس نے ناکام بنادیگرفتار ملزم کا تعلق مظفر آباد بلوچستان سے ہیگرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہیبڈھانی پولیس نے مذکورہ ملزم کے قبضے سے برآمد 175 پیکٹ تقریبا 18,375 انڈین گٹکے، 150 تیار شدہ مین پوری اور سپلائی کیلئے استعمال ہونے والے سوک کار AKX-277 پولیس تحویل میں لیکر ملزم کے خلاف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا