سعودی عرب، توہین باری تعالی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

گرفتار شخص نفسیاتی عارضے کا شکارہے اور اس کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے ہیں،ابتدائی تحقیقات

جمعرات 21 جولائی 2022 15:50

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2022ء) سعودی عرب کے علاقے عسیر میں ظہران الجنوب گورنری کی پولیس نے ایک شہری کو خدا تعالی کی توہین کی مبینہ توہین کے الزام میں گرفتار کرکے اس کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا کہ گرفتار شخص نفسیاتی عارضے کا شکارہے اور اس کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسے مزید تفتیش کے لیے مجاز اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا ۔سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ج الف نامی شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے خلاف عوامی غصہ اس وقت سامنے آیا جب اس کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں اسے مبینہ طور پراللہ تعالی کی شان میں گستاخی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سنیپ چیٹ پر پوسٹ کردہ ویڈیو گستاخانہ ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر اس شخص کے خلاف سخت عوامی رد عمل سامنے آیا ۔