مانگا منڈی کے محلہ ٹبہ سماد کی ٹوٹی پھوٹی گلیاں اور ناقص سیوریج سسٹم محلے داروں کا مقدر بن گئی

پیر 25 جولائی 2022 15:56

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2022ء) مانگا منڈی کے سابقہ حلقہ این اے 136 کے محلہ ٹبہ سماد میں سیاست دانوں کی عدم توجہ کی وجہ سے گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں سیوریج سسٹم کا بھی کوئی پرسانے حال نہیں اہل محلہ کو شدید پریشانی کا سامنہ ہے۔اہل محلہ کا کہنا ہے ہمارے حلقے سے ملک محمد افضل کھوکھر تین مرتبہ ایم این اے بنے ہیں لیکن ٹبہ سماد میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کروایا ان کے علاوہ بھی عوامی نمائندے ووٹ لینے کے لیے تو آ جاتے ہیں لیکن اس کے بعد علاقے سے غائب ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

محلے داروں کا کہنا تھا سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے گندہ پانی لوگوں کے گھروں میں جمع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے کچھ محلے دار اپنے گھر چھوڑ کر کرائے کے مکانوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔اہل محلہ کا یہ بھی کہنا تھا نہ تو کوئی سیاست دان یہاں آتا ہے اور نہ ہی کوئی سرکاری آفسران یہاں کا دورہ کرتے ہیں سی او یونٹ کی بات کریں تو ان کا کہنا ہے مانگا منڈی ہمارے متعلقہ علاقہ ہی نہیں ہے۔شہریوں کا کہنا ہے خدارا ہمارے حال پر رحم کیا جائے اور ہمارے محلے میں نئے نالے اور گلیاں بنائی جائیں تاکہ لوگ موزی بیماروں سے پچ سکے اور چین کی زندگی گزار سکیں۔