ڈسکہ میں بدفعلی میں ناکامی پر تین اوباشوں نے نوجوان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، نوجوان شدید زخمی

بدھ 20 اگست 2025 23:12

ڈسکہ میں بدفعلی میں ناکامی پر تین اوباشوں نے نوجوان پر پٹرول چھڑک کر ..
ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ڈسکہ میں بدفعلی میں ناکامی پر تین اوباشوں نے نوجوان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔تھانہ ستراہ کے علاقہ کوٹ موکھل کے رہائشی محنت کش ظہوراحمد کے بیٹے16سالہ قاسم علی کو لالہ نواز پٹرول پمپ پر ملازم انتظار علی نے کال کر کے بلوایا کہ ہمیں کھانا لادو جب قاسم کھانا دے کر واپس گھر آنے لگا تو تیمور نواز، انتظار علی اور ایک نامعلوم نے کمرہ میں لے جاکر زبردستی بد فعلی کی کوشش کی۔

قاسم علی نے بھاگنے کی کوشش کی تو انتظار علی نے قاسم پر پٹرول چھڑکا اور تیمور نے آگ لگا دی جس سے قاسم بری طرح جھلس گیا۔ اہل خانہ نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا تو ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے ،پولیس کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر اہل خانہ نے احتجاج ختم کر کے قاسم علی کو ہسپتال پہنچایا، ستراہ پولیس نے باپ کی مدعیت میں تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم انتظار علی کو گرفتار کر لیا ،دوسرے ملزم تیمور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، ملزمان کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوا کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔378