جھنگ، محر م الحرام کے دوران وال چاکنگ ، اور متنازعہ بینرز اور پینا فلیکسز کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کیئے جائیں، ڈی پی او کی ہدایت

جمعہ 5 اگست 2022 19:25

احمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2022ء) ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت نے محرم الحرام کے حوالے سے وال چاکنگ ، جعلی نمبر پلیٹیں ،کالے شیشے والی گاڑیوں ،سوشل میڈیا پر انتہا پسندی اور متنازعہ بینرز اور پینا فلیکسز کی روک تھام کے لیے پولیس افسران کو موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوشل میڈیا پر انتہا پسندی کے رجحانات پیدا کرنے والے عناصر کی مانیٹرنگ کے لیے میڈیا کنٹرول روم کو الرٹ کردیا ہے اور خلاف قانون سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اسپیشل ٹیموں کو متحرک رہنے کا حکم بھی صادرکیا ہے۔اپنے پیغام میں ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت نے کہا ہے کہ امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے معزز شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔