کراچی یونیورسٹی ٹیچرز بلوچستان ریلیف ایفرٹ کی جانب سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ بلوچستان روانہ

جمعہ 5 اگست 2022 22:02

ٓکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2022ء) کراچی یونیورسٹی ٹیچرز بلوچستان ریلیف ایفرٹ کی جانب سے ایدھی فائونڈیشن کے ساتھ ہفتہ 06 اگست 2022 ء کو امدادی سامان کی دوسری کھیپ بلوچستان روانہ ہوگی ۔مذکورہ کھیپ میں 750000 روپے کا اشیائے خوردونوش روانہ کیا جارہاہے ۔اس کھیپ کے ساتھ جامعہ کراچی کے اساتذہ اور طلبہ شعبہ اسلامک ہسٹری کے پروفیسر ڈاکٹر سہیل شفیق کی قیادت میں بلوچستان روانہ ہوں گے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی کراچی یونیورسٹی ایک ہزار سے زائد افراد کے لئے امدادی سامان کا ٹرک روانہ کرچکی ہے جبکہ اس کے علاوہ ساڑھے چارلاکھ روپے کے امدادی چیکس بھی بدست شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی فیصل ایدھی کو تفویض کئے جاچکے ہیں۔واضح رہے کہ جامعہ کراچی کے اساتذہ اورطلبہ کی جانب سے جمعہ 05 اگست2022 ء سے کراچی یونیورسٹی پوسٹ آفس پر امدادی سامان کے لئے کیمپ بھی لگادیاگیاہے جہاں اساتذہ،طلبہ اور انتظامی عملہ عطیات جمع کرا رہے ہیں۔#