یو اے ای میں روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں اور دیگر غیرملکیوں کو ملازمت ملنے کے امکانات بڑھ گئے

متحدہ عرب امارات میں ملازمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہوگیا ‘ سعودی عرب، بحرین، عمان، قطر اور کویت میں بھی مختلف شعبوں میں بھرتیاں بڑھ گئیں

Sajid Ali ساجد علی پیر 8 اگست 2022 12:40

یو اے ای میں روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں اور دیگر غیرملکیوں کو ملازمت ..
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 اگست 2022ء ) متحدہ عرب امارات میں روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں اور دیگر غیرملکیوں کو ملازمت ملنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں کیوں کہ اس سہ ماہی میں یو اے ای میں ملازمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نوکری کے متلاشی افراد کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ بھرتی کرنے والی ایجنسی کوپر فِچ کی ایک حالیہ رپورٹ کہتی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ملازمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

2022 کی دوسری سہ ماہی کی رپورٹ کے لیے جاری کردہ ’گلف ایمپلائمنٹ انڈیکس‘ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اس سال کی پہلی سہ ماہی سے ملازمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس لیے غیر ملکیوں کو یہاں ملازمت ملنے کے امکانات یقینی طور پر زیادہ ہیں، جن شعبوں میں ملازمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے ان میں رئیل اسٹیٹ، سرمایہ کاری اور بینکنگ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عوامی شعبے میں بھرتیوں میں جی سی سی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، ملازمتوں کے لیے پوچھ گچھ میں سب سے زیادہ اضافہ ابوظہبی اور ریاض سے ہوا جس کے بعد دبئی کا نمبر آتا ہے، اس کے علاوہ درج ذیل میں ان شعبوں کی فہرست ہے جنہوں نے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین، عمان، قطر اور کویت میں بھرتیوں میں اضافہ کیا ہے؛
سرمایہ کاری 17%
رئیل اسٹیٹ 14%
بینکنگ 14%
قانونی نجی پریکٹس 13%
حکمت عملی 11%
پبلک سیکٹر 8%
مینوفیکچرنگ 8%
سیلز اور مارکیٹنگ 7%
ڈیجیٹل اور ڈیٹا 6%
سینئر فنانس 6%
سائبر سیکورٹی 4%
ایڈوائزری 4%
سپلائی چین 4%
سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ 2%
قانونی اندرون ملک 2%
فنانس 9%