چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ارشدندیم کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو میں تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد

ارشد ندیم نے اپنی شاندار کارکردگی سیکامن ویلتھ گیمز میں نئی تاریخ رقم کی اور نیا ریکارڈ قائم کیا،ارشد ندیم قوم کے فخر اور ہمارے قومی ہیرو ہیں، سربراہ پاک فوج

پیر 8 اگست 2022 15:45

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ارشدندیم کی جانب سے کامن ویلتھ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ارشدندیم کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو میں تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قوم کا فخر اور ہمارے قومی ہیرو ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے ٹوئٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی شاندار کارکردگی سیکامن ویلتھ گیمز میں نئی تاریخ رقم کی اور نیا ریکارڈ قائم کیا۔ارشد ندیم قوم کے فخر اور ہمارے قومی ہیرو ہیں۔