محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر کی امام بارگاہوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ،ڈپٹی کمشنر کچھی

پیر 8 اگست 2022 17:00

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر کچھی عمران ابراہیم بنگلزئی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر کی امام بارگاہوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرلئے گئے امام بارگاہ ڈھاڈر، بھاگ،حاجی شہر اور مچھ کے عزاداروں کو مکمل سیکورٹی حصار میں رکھا جائیگا جس کیلئے پولیس، لیویز، ایف سی، سی ٹی ڈی،بی سی کے جوان تعینات کئے گئے انہوں نے امام بارگاہوں کے وزٹ بھی کئے جہاں اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حافظ محمد طارق،رسالدار میجر حفیظ اللہ عباسی بمعہ لیویز فورس کچھی انکے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن امان کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ماتمی جلوسوں کی نگرانی کیلئے سیکورٹی پلان مرتب کرچکے جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرینگے عزاداروں کی سخت سیکورٹی میں نگرانی کی جائیگی کچھی انتظامیہ ضلع میں محرم الحرام کے دوران امن بھائی چارے کی فروغ کے ساتھ ساتھ حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں چونکہ شدید بارشوں سے ضلع کچھی بھی شدیدمتاثر ہواہے اس دوران بولان قومی شاہراہ کو ہمارے لیویز فورس کے جوانوں نے ہمہ وقت ٹریفک کی دوطرفہ روانی کیلئے بحال رکھا بہترین حکمت عملی کے تحت بولان قومی شاہراہ پر شدید بارشوں کے بعد بھی فی الفور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا گیا سیلابی ریلوں سے متاثر ہونے والی بولان قومی شاہراہ کے مختلف مقامات پر فورس کے جوان روڈ پر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کیلئے دن رات کوشاں رہے جن میں انہیں کامیابی ملی جسکی وجہ سے بولان قومی شاہراہ شدید برساتی ریلوں کی وجہ سے چند ایک مقامات کے علاوہ مکمل بحال رہا جس میں لیویز دیگر فورسز کی کارکردگی نمایاں رہی ضلع کے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے امدادی راشن، ٹینٹ دیگر سامان فراہم کرکے متاثرین کی مشکل گھڑی میں مدد کی انتظامیہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر پیشگی انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں اور انشاء اللہ اس سپیل میں بھی بہتر حکمت عملی کے تحت عوام کو جانی مالی تحفظ فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ محدود وسائل کو استعمال کرے گی جس کی تیاریاں مکمل کرچکے ہیں۔