Live Updates

سعد رفیق نے عمران خان کو موجودہ دور کا یزید قرار دیدیا

آپ کے دور کا جبر و جھوٹ ہم نے بھگتا اور قوم نے برداشت کیا ہی: رہنما مسلم لیگ ن

پیر 8 اگست 2022 18:47

سعد رفیق نے عمران خان کو موجودہ دور کا یزید قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو موجودہ دور کا یزید قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ایک حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بے شک ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، اس عہد کے یزید عمران نیازی آپ خود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مطلق العنان ظالم حکمران کلمہ حق سے متنفر،کسی بھی قانون اور اخلاقیات سے ماورا، آپ کے دور کا جبر و جھوٹ ہم نے بھگتا اور قوم نے برداشت کیا ہے، حسینیت سے آپ کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات