حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہونے والا مچھ پل ہلکی ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بحال کر دیا گیا

پیر 8 اگست 2022 19:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہونے والا مچھ پل ہلکی ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بحال کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہونے والے مچھ پل کو ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بحال کر دیا گیا ہے پل بند ہونے سے قومی شاہراہ اور مچھ شہر کے درمیان ٹریفک کی آمد و رفت کافی دنوں تک معطل تھے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا تھا وزیراعلیٰ میر عبد القدو س بزنجو نے پل کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی گئی تھی جس پر اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری کی نگرانی میں انتظامیہ اور محکمہ مواصلات کی دن رات کی محنت اور کوششوں سے پل پر ٹریفک بحال کر دی ، واضح رہے کہ زائیرین پل کے زریعہ مچھ سے کوئٹہ عاشورہ محرم کے جلوس میں شرکت کے لئے پہنچے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مچھ پل کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری کی قیادت میں تحصیل انتظامیہ اور محکمہ مواصلات کی کارکردگی کی تعریف کی ہے ، انہوں نے کہاکہ صوبے کے متاثرہ اضلاع میں امداد و بحالی کے کاموں میں انتظامی افسران کی کارکردگی قابل ستائیش ہے خواتین انتظامی افسران بھی امداد و بحالی میں بھرپور طریقے سے مصروف عمل ہیں۔