بنوں،سٹون کرشنگ فیکٹری مالکان کا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کرشن مشینوں کو مسمار کرنے کی خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 8 اگست 2022 20:31

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) سٹون کرشنگ فیکٹری مالکان کا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کرشن مشینوں کو مسمار کرنے کی خلاف احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین نے سیاہ جھنڈیوں اور قومی نغموں کے ساتھ دریائے کرم کرش مشینوں سے احتجاجی جلوس نکالا غیر قانونی اقدام سے مشینوں کو مسمار کرکے لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا ازالہ نہ کیا گیا تو ہم خاندان اور سینکڑوں مزدوروں کے ہمراہ سڑکوں پر نکلیں گے اور تا دم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے اور حکومت کے تمام بڑے بڑے منصوبوں کو کرش کی سپلائی بند کریں گے وزیرا علیٰ کے پی اور ہائی کورٹ بنو ںبنچ ضلعی انتظامیہ کی اس ہٹ دھرمی کا فوری نوٹس لے اور ہم حکومت کو کروڑوں کا ٹیکس ادا کرنے والوں کوانصاف فراہم کرے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے سٹون کرشنگ فیکٹریوں کے مالکان فیض دل خان ،زبیر خان ، کفایت اللہ خان ، صفدر خان ،اسحاق خان، میر قادر خان ، اسد خان ، اکرام اللہ خان و دیگر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو تحفظ دینے کی ذمہ دار ہوتی ہے لیکن ہماری انتظامیہ رات کی تاریکی میں چوروں کی طرح عوام کے پراپرٹی پر غیر قانونی طور پر دھاوا بولتے ہیں اور اپنے عہدوں کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے عوام کو نقصان پہنچاتے ہیں انہوں نے کہا کہ گذشتہ شب اے سی بنوں ابرار علی شاہ ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زمان خان اور نائب تحصیلدار کاشف خان نے درجنو ں پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ہمارے کرشن فیکٹریوں پر ناجائز دھاوا بول دیا اور کئی فیکٹریو ں کو مسمار کر دیا اورکچھ سے قیمتی سامان لے گئے اور مشینوں کو لاکھوں کا نقصان پہنچایا اس کے علاوہ تین افراد کو محض اس بنیاد پر گرفتار کیا کہ وہ عدالت کا حکم امتناعی دکھا رہے تھے لیکن اس کے باوجود انتظامیہ نے یہ کاروائی کی ہے اورتوہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں گرفتار افراد کو کئی دن تک حبس بے جا میں رکھ کر محکمہ معدنیات والوں کے ذریعے ایف آئی آر دی اور عدلیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس پر سوموٹو ایکشن لیں انہوں نے کہا کہ اگر ہم یہاں غیر قانونی ہیں تو حکومت نے چند دن پہلے دریائے کرم کے معدنیات کا ٹھیکہ کیوں کرایا انہوں نے کہا کہ بنوں میں جتنے بھی بڑے حکومتی پراجیکٹ جاری ہیں ان سب کو کرش ہم سپلائی کر رہے ہیں ہم سالانہ حکومت کو کروڑو ں ٹیکس دے رہے ہیں اس کے علاوہ ہماری جو گاڑیا ں چل رہی ہیں ان سے ایکسائز کو ٹیکس جا رہا ہے ہم تو حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں اوپر سے ہمارے ساتھ یہ ظلم اور زیادتی ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ اے سی بنوں ابرار علی شاہ، اے اے سی محمد زمان نے حد سے تجاوز کی ہے اور نائب تحصیلدار کاشف خان نے یہ سب کچھ ہمارے ساتھ ذاتی عناد میں کیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ضلعی انتظامیہ افسران کی اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کرے بصورت دیگر ہم بنوں ڈویژن میں جاری تمام سرکاری منصوبوں کو تعمیراتی میٹریل بند کرنے کے ساتھ ساتھ احتجاجاً سڑکوں پر آنے سے دریغ نہیں کریں گے ادھر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ضلعی انتظامیہ بنوں کی جانب سے میٹریل کو باہر لیجانے پر پابندی عائد کی گئی جس پر دفعہ144لگادی گئی ہے کیونکہ دریائے کرم سے بلڈنگ میٹریل لیجانے جیسے بجری ریت سے دریائے کے اُوپر قائم پلوں پیلر تقریبا ختم ہوگئے ہیں جس سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے لیکن اس کے بائوجود بھی کریش کے کاروبار کے ساتھ منسلک افراد غیر قانونی طور پر احتجاجی پر اُتر آئے ہیں