صوبائی وزیرشرجیل میمن کی ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد

پیر 8 اگست 2022 21:48

صوبائی وزیرشرجیل میمن کی ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ارشد ندیم نے ملک کے لئے اعزاز حاصل کیا ، یہ قوم کے اصل ہیروز ہیں۔

(جاری ہے)

ارشد ندیم نے انجری کے باوجود یہ کارنامہ سر انجام دیا، ان کی ہمت اور جذبہ پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے نوح دستگیر بٹ کو ویٹ لفٹنگ میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیت کی سہولیات نہ ہونے کے باوجود ہمارے اتھلیٹس کی کارکردگی متاثر کن ہے۔کامن ویلتھ گیمز 2022 میں 3 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے جیتنے پر پاکستانی اتھلیٹس مبارکباد کے مستحق ہیں۔