کراچی،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مچھر مار مہم کا تاحال آغاز نہ ہونے سے مچھر اور مکھیوں کی بہتات سی550 ملیریا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، راجہ اظہر

پیر 8 اگست 2022 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) شہر میں غلاظت اور گندگی ڈھیر کے باعث مختلف بیماریوں میں اضافہ،پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مچھر مار مہم کا تاحال آغاز نہیں کیا جاسکاہے جس کی وجہ سے مچھر اور مکھیوں کی بہتات سے کراچی میں 550 ملیریا کے کیسز رپورٹ ہوئے، راجا اظہرکا مزید کہنا تھا کہ ضلع جنوبی میں 292, وسطی 62، کورنگی 54، ملیر میں 48 ملیریا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ ضلع غربی 59,شرقی 30, کیماڑی میں 42 ملیریا کے کیسز سامنے آئے ہیں، اندرون سندھ کے علاقے بھی بیماریوں سے محفوظ نہیں ہیں،موسم برسات کے بعد جگہ جگہ گندگی، کیچڑ، ابلتے گٹر نظر آرہے ہیں، گندگی کی وجہ سے عوام کو گھروں میں گندہ پانی سپلائی کیا جارہا ہے،سندھ حکومت مخالفین پر تنقیدی تیر چلانے کے بجائے اپنی ذمہ داریاں مکمل کرے،انتظامیہ کو خصوصی طور پر شہر میں مچھر کش اسپرے کیلئے متحرک کیا جائے۔