جب بھی پارلیمنٹ بلائے گی ، حاضر ھوں گا ، آفتاب سلطان

انٹیلی جنس بیورو میں تعیناتی کے دوران بھی دل و جان سے ملک و ملت کی خدمت کی اب بھی کوئی کمی نہ چھوڑونگا ، چیرمین نیب کا سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون انصاف میں بیان

بدھ 10 اگست 2022 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2022ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون انصاف کو چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے بتایا ہے کہ اٴْنہیں جب بھی پارلیمنٹ بلائے گی وہ حاضر ھوں گے۔ اٴْنہوں نے قبل ازیں انٹیلی جنس بیورو میں تعیناتی کے دوران بھی دل و جان سے ملک و ملت کی خدمت کی اب بھی mکوئی کمی نہ چھوڑیں گے۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین بیرسٹر علی ظفر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

کمیٹی اجلاس میں تاریخ میں پہلی بار چیئرمین نیب بھی شریک ہوئے۔چیئرمین کمیٹی بیرسٹر علی ظفر نے پہلی مرتبہ کمیٹی اجلاس میں شرکت پر چیئرمین نیب کو ویلکم کیا،رکن کمیٹی سینٹر شبلی فراز نے اس موقع پر آفتاب سلطان کی گزشتہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شرکا کو بتایا کہ آفتان سلطان بڑے اچھے پولیس آفیسر تھے،جب آفتاب سلطان آئی بی کے ہیڈ تھے ہم اس وقت اپوزیشن میں تھے، چئیرمین نیب آفتاب سلطان نے کہا جب میں ڈی جی آئی بی تھا تو انسداد دہشتگردی کے معاملہ پر بڑا کام ہوا، واہگہ بارڈر پر دہشت گردی کا حملہ ہوا،آئی بی نے گھنٹوں میں حملہ آور اور پلاننگ کرنے والوں کو ٹریس کیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی اجلاس کی غیر رسمی کاروائی کے دوران ارکان کمیٹی نیسوات کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ شبلی فرازنے کہا دہشت گردی کے حوالے سے پھر اچھی خبریں نہیں آ رہی، سوات سے پھر ڈسٹربنگ خبریں آ رہی ہے۔وفاقی وزیر قانون نے اقرار کیا کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی کچھ چل رہا ہے،مجھے لگتا ہے ۔ٹی ٹی پی سے بات چیت کے نتیجہ میں یہ پھر اکٹھے ہو گئے ہیں،بہتر ہوتا انکو اکٹھا ہی نہ ہونے دیا جاتا،جب اکٹھے ہو جائے تو پھر منتشر کرنے میں مشکلات ہوتی ہیں۔آفتاب سلطان کی کمیٹی اجلاس میں شرکت کو خوش آئند سمجھتے ہیں ،پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے،پارلیمنٹ سے ہی تمام ادارے بنے ہیں۔بعد ازاں اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر بغیر ایجنڈا پر کاروائی کے ملتوی کر دیا گیا ہے۔