پی آئی اے کا طیاروں میں انٹرنیٹ ڈیوائسز کی تنصیب کا فیصلہ

جمعرات 11 اگست 2022 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2022ء) قومی ایئرلائن نے مسافروں کو دوران سفر انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔مذکورہ فیصلہ وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں قومی ائیرلائن انتظامیہ نے طیاروں میں انٹرنیٹ ڈیوائسز کی تنصیب کیلئے پیشرفت شروع کر دی ہے ۔پی آئی اے حکام نے سسٹم کی تنصیب کے لیے خواہشمند فرموں سے سفارشات بھی طلب کر لی ہیں۔پی آئی اے کے 14ای320 اور 10 بوئنگ 777 طیاروں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔