محکمہ جنگلی حیات کی کارروائی، غیرقانونی شکار میں ملوث تین افراد گرفتار، جرمانہ عائد

جمعرات 11 اگست 2022 19:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) سیکرٹری جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الہی کی زیر قیادت محکمہ کا صوبہ بھر میں جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار ، کاروبار اور ناجائز پکڑ دھکڑ کیخلاف آپریشن بلاامتیاز جاری،جنگلی بٹیر اور طوطوں کے غیرقانونی شکار میں ملوث تین افرادگرفتار ،چالیس ہزار روپے جرمانہ عائد ، ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع بہاولنگر منور حسین نجمی نے فیلڈ سٹاف کے ہمراہ تحصیل فورٹ عباس سے جنگلی طوطوں کاغیر قانونی شکار کرنے والے دو افراد کو رنگے ہاتھوں جال سمیت گرفتار کرکے انہیں بیس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا ،اسی طرح ایک اور کارروائی میں تحصیل چشتیاں سے جنگلی بٹیر کا غیر قانونی شکار کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرکے اسے دس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا جبکہ تحصیل منچن آباد سے بھی ایسی ہی ایک کامیاب کوشش کے نتیجے میں جنگلی طوطوں کاشکار کرنے والے ایک غیر قانونی شکاری کو موقع پر گرفتار کرکے اس کیخلاف وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کیا،ترجمان کے مطابق ملزم کی جانب سے کیس کمپائونڈ کرنے کی درخو است پر دس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کرکے کیس نمٹادیا۔

متعلقہ عنوان :