پاکستان ریلوے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہر دم تیار

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے عطیہ کئے گئے 100 عدد خیمے مفت کراچی سے ملتان پہنچوا دئیے

جمعرات 11 اگست 2022 22:15

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) پاکستان ریلوے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہر دم تیار ، الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے عطیہ کئے گئے 100 عدد خیمے مفت کراچی سے ملتان پہنچوا دئیے، الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے محکمہ ریلوے کی سیلاب متاثرین کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف تفصیل کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کراچی کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے 100 خیمے بھجوانے تھے تاہم اس حوالے سے خیموں کو ملتان تک پہنچانے میں مشکلات کا سامنا تھا اور کافی خرچ بھی آ رہا تھا تاہم وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایات پر الخدمت فاؤنڈیشن کے 100 خیمے پاکستان ریلوے کی ٹرین پر کراچی سے ملتان مفت پہنچا کر الخدمت فاؤنڈیشن ملتان کے حوالے کر دئیے گئے اس حوالے سے ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویڑن حماد حسن مرزا کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لئے پاکستان ریلوے ہر وقت تیار ہے عطیہ کیا گیا تمام سامان ٹرینوں کے ذریعے مٹ