تیل گیس کمپنیوں کے فنڈ سے فلاحی اسکیموں کو جلد مکمل کیاجائے،کمشنر شہیدبے نظیر آباد

جمعہ 12 اگست 2022 16:50

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) کمشنر رشید احمد زرداری نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبوداور علاقے کی ترقی کے لئے تیل و گیس کمپنیوں کی جانب سے سوشل ویلفئیر اور پروڈکشن بونس کے تحت ملنے والے فنڈز کا عدالت کے احکامات کی روشنی میں بہتر استعمال کیا جائے متعلقہ افسران ایسی اسکیمیں بنائیں جو وقت پر مختص کردہ فنڈز سے مکمل ہوسکیں کمشنر نے متعلقہ افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ جاری اسکیموں کو بغیر لالچ کے شفاف طریقے سے وقت پر مکمل کرانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں ملنے والے فنڈز کی اسکیموں میں پیش آنے والے مسائل کے متعلق ڈویژنل اورضلع انتظامیہ کو فوری طور پر آگاہی دی جائے تاکہ ان مسائل کو بروقت حل کرکے ترقیاتی اسکیموں پرکام کا آغاز کیا جاسکے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سانگھڑ اعجاز احمد جتوئی نے بتایا کہ ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کمپنیوں کی جانب سی511 ملین روپے سے زائد کی لاگت سے 162اسکیمیں جاری ہیں91 پبلک ہیلتھ انجینئرنگ59 ایجوکیشن5 بلڈنگس6 صحت اور ایک شاہ لطیف لائبریری ٹنڈوآدم شامل ہے اب تک47 اسکیمیں مکمل ہوچکی ہیں جبکہ 115 اسکیموں کا کام باقی ہے۔