سیلاب سے ٹریک کے متاثر ہونے پرعلامہ اقبال ایکسپریس کونارووال تک محدود کر دیا گیا

جمعہ 12 اگست 2022 21:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) سیلاب سے ٹریک کے متاثر ہونے کے بعد کراچی سے براستہ لاہور سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کونارووال تک محدود کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

شدید بارش کی وجہ سے پسرور اور قلعہ صوبہ سنگھ ریلوے اسٹیشن کے درمیان ٹریک میں شگاف پڑنے کی وجہ سے ریلوے ٹریفک کو معطل کر دیا گیا ۔ترجمان کے مطابق آج ہفتہ سیالکوٹ سے کراچی روانہ ہونے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو نارووال سے ہی چلایا جائے گا ۔