وفاقی ٹریفک پولیس کی رواں سال کارکردگی، 39,674 اوورلوڈنگ والی گاڑیو ںکو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے

جمعہ 12 اگست 2022 22:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) وفاقی ٹریفک پولیس نے رواں سال میں 39,674 اوورلوڈنگ والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کے تحت چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔اوورلوڈنگ والی گاڑیوں اورٹریفک میں رکاوٹ کا باعث بننے والی ہر گاڑی کے خلاف ہر صورت کاروائی کی جائے۔معمول کے علاوہ تعینات اضافی نفری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور سپیشل انفورسمنٹ اسکواڈ ٹریفک قوانین پر عملداری کو مزید موثر بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد میں شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے اور حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی پر عمل درآمد کیلئے اسلام آباد پولیس شب و روز اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

تاکہ اسلام آباد میں مربوط ٹریفک نظام کو قائم رکھا جا سکے۔

اس ضمن میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے رواں سال میں 39,674 اوور لوڈنگ والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔اسلام آباد پولیس کے اسپیشل انفورسمنٹ اسکواڈ بھی ٹریفک قوانین کی عمل داری کے لیے تعینات کیے گئے ہیں جو خصوصااسلام آباد ایکسپریس وے،آئی جے پی روڈ، سری نگر ہائی وے (کشمیر ہائی وی) اور شہرکی دیگر بڑی مختلف شاہراہوں اور مقامات پر شہریوں کے لیے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں تاکہ اسلام آباد کو حادثات سے مکمل محفوظ رکھا جا سکے۔

اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کیں ہیں کہ ایکسپریس ہائی وے،سری نگرہائی وے (کشمیر ہائی وی) اور آئی جے پی روڈپر تعینات اضافی نفری ٹریفک کے بہاؤ کو مزید موثربنائیں۔اس سلسلے میں شہری اپنی شکایات کے ازالے کیلئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی ہیلپ لائن1915اور 0519261992-93پر بھی رابطہ کیا جا سکتے ہیں۔ عامر چوہدری