ڈراموں میں لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے لڑکوں سے محبت ہوتے ہوئے دکھایا جا رہا ہے، عروہ حسین
ملازمت کرنیوالی خواتین سے توقع کی جاتی ہے وہ مردوں کے جنسی نوعیت کے لطیفوں پر ہنسیں گی ،کوئی رد عمل دیئے بغیر ایسے ماحول کو قبول کریں گی
ہفتہ 13 اگست 2022 13:47
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ایسی ہی سوچ ڈراما انڈسٹری میں موجود ہے، وہاں بھی خواتین سے متعلق ایسا ہی کچھ سوچا جاتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ آج کل کے معاشرے میں جب بھی کوئی چند دوست، اہل خانہ یا ایک ساتھ کام کرنے والے افراد کہیں ملتے ہیں تو وہ تخلیقی کاموں یا نئے مواقع پر بات کرنے کے بجائے دوسرے لوگوں کی زندگی پر بات کرکے ان کے مسائل اور سوچ پر بحث کر رہے ہوتے ہیں۔
ڈراموں میں کم دکھائی دینے کے ایک سوال کے جواب میں عروہ حسین نے کہا کہ ماضی میں اڈاری جیسے ڈرامے بنائے جاتے تھے اور ایسے شعور بیدار کرنے والے ڈراموں پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ٹیم کو نوٹس دیے جاتے اور ان پر پابندی عائد کی جاتی۔اداکارہ نے بتایا کہ جب بھی کوئی شعور بیدار کرنے والا ڈراما بنایا جاتا ہے تو پیمرا انہیں نوٹس دے دیتا ہے، اس لیے اب دوسری طرح کے ڈرامے بنائے جا رہے ہیں۔عروہ حسین کے مطابق اب ڈراموں میں کسی بھی ہیرو کو یونیورسٹی میں لڑکی کو ہراساں کرتے ہوئے دکھایا جاتا ہے اور پھر اسی لڑکی کو ہراساں کرنے والے سے محبت کرتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب لڑکیوں کے بال نوچنے والے، گھریلو تشدد کرنے والے اور ازدواجی ریپ کرنے والے افراد کو ہیرو کے طور پر دکھایا جا رہا ہے اور ایسے ڈراموں سے نئی نسل کیا سیکھ رہی ہی ۔ انہوں نے کہا کہ جب لڑکیاں دیکھیں گی جو لڑکا ہراساں کرتا ہے اور اسی سے ہی لڑکی کو محبت ہوجاتی ہے تو اس کا کیا اثر پڑے گا ۔عروہ حسین نے بتایا کہ وہ 17برس کی عمر میں شوبز میں آئی تھیں اور اس وقت انہیں بہت ساری چیزوں کا علم نہیں تھا مگر اب وہ 31برس کی ہوچکی ہیں اور اپنی غلطیوں سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ماضی میں وہ وہاں زیادہ متحرک تھیں مگر جب وہ ذہنی طور پختہ ہوئیں تو انہوں نے وہاں مصروفیت کم کردی اور اب وہ وہاں ہر بات یا چیز شیئر نہیں کرتی، کیوں کہ ہر بات شیئر کرنے والی نہیں ہوتی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.