ارشد ندیم اور نوح دستگیر بٹ کو صدارتی ایوارڈ دینے کی سفارش

کھلاڑیوں کی وزیراعظم سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں قومی سپورٹس پالیسی کے تحت ملنے والی انعامی رقم دی جائیگی: ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل (ر) آصف زمان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 13 اگست 2022 13:41

ارشد ندیم اور نوح دستگیر بٹ کو صدارتی ایوارڈ دینے کی سفارش
برمنگھم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 اگست 2022ء ) بین الصوبائی رابطہ کی وفاقی وزارت کی ہدایت پر پاکستان سپورٹس بورڈ نے حکومت سے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے نیزہ باز ایتھلیٹ ارشد ندیم اور گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹر نوح بٹ کو صدارتی ایوارڈ دینے کی سفارش کی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل ریٹائرڈ آصف زمان نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈلز کھلاڑیوں کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں گولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں کو قومی سپورٹس پالیسی کے تحت ملنے والی انعامی رقم دی جائے گی۔