نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کا انعقاد، خواتین رائڈرز، ڈائیورز اور مختلف طبقہ فکر کی شرکت

ہفتہ 13 اگست 2022 21:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ویسٹ زون موبائیل ایجوکیشن یونٹ نے آئی کن انسٹیٹیوٹ بلوچستان کے اشتراک سے یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی پر تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب میں بلوچستان کی بہترین خواتین رائڈرز/ ڈائیورز اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موبائیل ایجوکیشن انچارج نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے تقریب کے شرکاء کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے شعور و اگاہی فراہم کی گئی۔

تقریب کو منفرد بنانے کے لئے شرکاء کے مابین کوئز کمپٹیشن کرواکر انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب کا مقصد آنے والی نسلوں کو قومی عزم اور حب الوطنی کے ساتھ جشن آزادی منانے کی ترغیب دینا تھا۔تقریب کے اختتام پر شرکا ء نے موٹروے پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور انکا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :