احتساب عدالت ، آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز میں وزیراعظم شہباز شریف او حمزہ شہباز کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور

ہفتہ 13 اگست 2022 22:14

احتساب عدالت ، آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز میں وزیراعظم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2022ء) لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ لاہور کی احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز جبکہ شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز پر سماعت کی۔

وکلا ء کی جانب سے دونوں کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں سرکاری امور میں مصروف ہیںجبکہ حمزہ شہباز بیٹی کی عیادت کے لیے لندن گئے ہیں۔وکلا ء نے بتایا کہ حمزہ شہباز نی11 اگست کو واپس آنا تھاتاہم ڈاکٹروں نے بیٹی کی طبیعت بہتر ہونے تک وہیں رہنے کا کہا ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر رمضان شوگر ملز میں بریت کی درخواستوں پر وکلا ء سے دلائل طلب کرلیے جبکہ آشیانہ ریفرنس میں نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا۔عدالت نے دونوں کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر تے ہوئے کہا کہ دونوں کیسز پر مزید سماعت 7 ستمبر کو ہو گی۔