قائداعظم محمد علی جناح کی پورٹریٹ قومی اسمبلی کے ہال میں لگا دی گئی

ہفتہ 13 اگست 2022 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2022ء) قائداعظم محمد علی جناح کی پورٹریٹ قومی اسمبلی کے ہال میں لگا دی گئی۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ اصلی پورٹریٹ ہے جو سعید اختر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی اسمبلی کے لئے 1972ء میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کراچی کی عمارت میں آویزاں کیا۔ اسی تصویر کے نیچے 1973ء کا آئین پاس ہوا، اسی تصویر کے نیچے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے حلف اٹھایا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی اس پورٹریٹ کو حاصل کرنے کے لئے بڑے عرصے سے کوشاں تھی، 35 سال بعد یہ پورٹریٹ ایوان میں لگا دی گئی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے تمام پارلیمانی لیڈرز بلاول بھٹو زرداری، خواجہ آصف، اسعد محمود، شاہ زین بگٹی، احمد حسن دیہڑ، غوث بخش مہر، سردار اسرار ترین ، اسلم بھوتانی اور کشور زہرا کو ربن کاٹنے کے لئے سیٹج پر بلایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی قومی اسمبلی کی بہت اہم کامیابی ہے کہ آج 35 سال بعد یہ تصویر اس ہال میں موجود ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ربن کاٹ کر پورٹریٹ کی نقاب کشائی کی۔