ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے سی پی او سید شہزاد نعیم بخاری کے ہمراہ جم خانہ راولپنڈی کے احاطے میں پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

اتوار 14 اگست 2022 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے سی پی او سید شہزاد نعیم بخاری کے ہمراہ جم خانہ راولپنڈی کے احاطے میں پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کنزرویٹر فاریسٹ عابد گو ندل سمیت، ایس ڈی او اکمل خان و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ گلو بل وا رمنگ کے اثرات سے متاثر ہونے کی وجہ سے اس وقت ملک میں شجرکاری اور موجود درختوں کی پہلے سے بھی زیادہ حفا ظت کرنا نا گزیر ہو چکا ہے، ہر فرد آج کے دن اپنا نام کا پودا لگا کر اپنے ملک کو بہترین تحفہ دے سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سی پی او سید شہزاد نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کی تقر یبات کے انعقا دکے ساتھ ساتھ عوام الناس کے جان و مال کی حفا ظت کو یقینی بنانے کے لئے سکیو رٹی کا فول پروف انتظام بھی کیا گیا ہے تا ہم ضرورت اس امر کی ہے کہ شہر ی اس مو قع پر اپنی سما جی ذ مہ داری کا احسا س کر تے ہو ئے کسی بھی ایسی سر گر می سے پر ہیز کر یں جس کے با عث یہ خو شیوں بھر ا دن ادا سی میں بد لنے کا خد شہ ہو۔انہو ں نے کہا کہ آ ج کے دن یہ عہد دہرانے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے اپنے دائر ہ کار میں ر ہتے ہو ئے جس قد ر ممکن ہوا اپنی ارض پاک کی بہتری و تر قی کے لئے اقدامات کر یں گے۔