پاکستان کی قدر اہمیت و افادیت ایک تاریخی حیثیت رکھتی ہے ، ڈپٹی کمشنر پشین ظفر علی محمد شہی
اتوار 14 اگست 2022 21:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹرے میں رکھ کر حاصل نہیں کیا گیا اس پاکستان کو حاصل کرنے کے لیے مسلمانوں نے اپنی بے شمار قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے،1857 میں جب مسلمانوں نے الگ ریاست حاصل کرنے کے لئے اپنی جدوجہد کا آغاز کیا تو مسلمانوں نے باقاعدہ انگریزوں سے جنگ کی گو کے اس جنگ میں مسلمانوں کو شکست ہوئی مگر انہوں نے ہار تسلیم نہیں کی اور اس بات کو طہ کرلیا کے مسلمان اور ہندو اکٹھے نہیں رہ سکتے ۔
1857میں سرسید احمد خان نے مسلمانوں پر زور دیا کہ آپس میں اتحاد و اتفاق رکھیں اور خاص طور پر نوجوانوں کو تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ علم حاصل کریں اور اپنے اندر وہ شعور پیدا کریں ،جس سے اپنی صلاحیتوں کی بنا پر انگریزوں ہندوؤں کا مقابلہ کر سکیں ،ان کی اس تجویز سے آہستہ آہستہ مسلمانوں کے لیے کارآمد ثابت ہونا شروع ہوئی 1906 مسلمانوں نے کانگریس سے جدا ہونے کا اعلان کیا اور ایک الگ اور ال مسلم لیگ کی بنیاد رکھی 1930 میں علامہ اقبال نے ایک الگ جداگانہ ریاست کا تصور پیش کیا اور 1930 میں قائد اعظم محمد علی جناح کی سربراہی میں مسلمانوں کی ایک الگ ریاست کے لئے جدوجہد کا آغاز شروع کیا گیا 1933میں چوہدری رحمت علی نے پاکستان کا نام تجویز کیا 1930 تا 1940 ہمارے قائدین نے مسلمانوں کو اس بات پر قائل کرتے رہے کہ ایسا ملک جہاں مسلمانوں کی حکومت بنے ہم آزاد فضا میں زندگی گزارے جہاں مسلمانوں کو وہ تمام بنیادی حقوق ملے جس کی اشد ضرورت ہے ،اس پیغام سے مسلمان اکٹھا ہونا شروع ہوگئے 23 مارچ 1940 لاہور منٹو پارک میں ایک تاریخی اجتماع ہوا دو قومی نظریہ پیش کیا گیا ہندو اور مسلمان دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور نئی ریاست کا نام پاکستان رکھا جائے گا ،جس کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا 1940 سے 1947 تک ہندوستان میں زبردست تحریک کا آغاز ہوا بن کے رہے گا ،پاکستان اور بٹ کے رہے گا ہندوستان 1944 کو مسلمانوں کی تحریک کے اتنے اثرات ہندوؤں پر پڑے کہ وہ برداشت نہ کر سکے اور انھوں نے بالآخر تسلیم کیا ،ہندوستان کی تقسیم اب کوئی نہیں روک سکتا 1945 کو شملہ کانفرنس ناکام ہونے کی صورت میں 1945,46 کو عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا ،جو مسلمانوں نے 30 کی30 نشستں جیت لی مگر ہندوؤں اور انگریزوں نے تسلیم نہیں کیا اور مسلمانوں کے آگے مزید رکاوٹیں ڈالنا شروع کر دی گئی ،16 اگست 1946کو مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا انگریزو کے دیئے ہوئے تمام خطابات واپس کر دیئے گئے بالآخر 20 فروری 1947کو برطانوی وزیراعظم نے اعلان کیا 1948 کو برطانیہ راج کا خاتمہ کردیا جائے گا مگر افسوس انگریزوں نے جاتے جاتے ایسی غلط تقسیم کرکے چلے گئے جو آج بھی پاکستان اور ہندوستان جنگی حالت میں رہتے ہیں آزادی کے اعلان کے بعد ہندوؤں اور سکھوں نے مسلمانوں کا قتل عام شروع کر دیا دس لاکھ سے بھی زائد مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا ان کی آباء و اجداد کی جائیدادوں پر قبضہ کر لیا گیا اور مسلمانوں کو دردناک ازتیں بھی پہنچانا شروع کر دی گئی مسلمانوں نے اپنے پیاروں کی جانوں کا نذرانہ اور اپنے مال اسباب کی قربانی دینے سے بھی نہیں گھبرائے اور ایک ایسی مملکت پاکستان جہاں مسلمانوں کا راج ہوگا جوق در جوق پاکستان کا رخ کیا پاکستان کی اہمیت افادیت اور اس کی حیثیت اپنی جگہ ضرور رہے گی لیکن پاکستان عظیم لوگوں کی قربانیوں کی بدولت قائم ہوا ان شہیدوں کی قربانیوں کی قدر کریں اور پاکستان کو عظیم تر عظیم بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہے۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.