خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل وسیاحت کااجلاس، لیز پر دیے گئے ریسٹ ہائوسزکی آمدنی وخرچ کی تفصیلات پیش کرنےکی ہدایت

پیر 15 اگست 2022 22:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ سیاحت، ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم اور امور نوجوانان کا اجلاس گزشتہ روزکمیٹی کے چیئرمین و رکنِ صوبائی اسمبلی محمد ادریس کی زیرِ صدارت اسمبلی کانفرنس ہال پشاور میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبہ بھر میں قائم کل 169 ریسٹ ہاوسزز، 19 پی ٹی ڈی سی موٹلز، تحصیل پلے گراونڈز ثمرباغ، منڈا اور مایار دیر لوئر، جبکہ ضلع نوشہرہ میں پہاڑی کٹھی خیل، پیرسباق اور جہانگیرہ سمیت کنڈ پارک اور ڈائریکٹوریٹ آف کلچر و کلچرل اینڈ ٹورزم اتھارٹی سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

چیئرمین کمیٹی محمد ادریس نے لیز پر دیے گئے تمام 15 ریسٹ ہاوسزسے متعلق لیز پالیسی، موصول آمدنی اور خرچ کی مکمل تفصیلات اگلے کمیٹی اجلاس میں پیش کرنے کے لیے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے لوئر دیر میں ثمرباغ اور منڈا کھیل کے میدانوں پر بالترتیب خرچ 50 لاکھ اور 80 لاکھ روپے کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔