زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرا قرار احمد خاں نے کہا کہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کر کے ہی فوڈ سیکورٹی اور پیداواریت میں اضافے کی منازل طے کی جاسکتی ہیں

منگل 16 اگست 2022 13:15

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرا قرار احمد خاں ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2022ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرا قرار احمد خاں نے کہا کہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کر کے ہی فوڈ سیکورٹی اور پیداواریت میں اضافے کی منازل طے کی جاسکتی ہیں۔ جس کیلئے زرعی سائنسدانوں کو تمام کاوشیں بروئے کار لاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کو کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے اقدامات عمل میں لانے ہونگے۔

یہ باتیں انہوں نے ڈینز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی زراعت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ زرعی ترقی سے نہ صرف فوڈ سیکورٹی بلکہ تخفیف غربت کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں جاری تعلیم کو بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کیلئے نصاب میں بہتری لائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہاکیا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود اس کی اشیاء ضروریات اربوں روپے کی امپورٹ کی جارہی ہے جو کہ ایک زرعی ملک کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی آؤٹ ریچ پروگرام میں توسیع لاتے ہوئے کاشتکاروں کی دہلیز تک جدید ٹیکنالوجی پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان ویران ہو کر رہ گئے ہیں جس کیلئے طلبہ کو کھیلوں کے میدان میں لانے کیلئے ترغیب دینا ہوگی۔