Live Updates

ہم حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،رانا ثناء اللہ کیا چیز ہیں ہم نہیں ڈرتے ، ڈاکٹر شیریں مزاری

منگل 16 اگست 2022 20:38

ہم حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،رانا ثناء اللہ کیا چیز ہیں ہم نہیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2022ء) سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہم حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،رانا ثناء اللہ کیا چیز ہیں ہم نہیں ڈرتے ،پوری زندگی غنڈہ گردی میں گزارنے والے رانا ثناء اللہ اب اللہ کا خوف کریں،چار ماہ میں ملک کا حشر نشر کر دیا گیا،گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے خطاب کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ بات چیت کا شوق پورا کرنے کے لیے پہلے الیکشن کی تاریخ دیں پھر بات چیت بھی کر لیں گے ،امریکی سفیر سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ وہ صوبائی حکومتوں سے ملتے رہتے ہیں،یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے ،ظلم کی انتہا دیکھی جائے تو دس ماہ کی بچی کو بھی قید کر لیا گیا،پوچھنا چاہتی ہوں کہ شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کا کیا قصور تھا،اگر شہبا ز گل کے بیان پر کوئی جرم سر زد ہوا ہے تو پھر قانون کے مطابق کارروائی کریں،غنڈہ گردی کی انتہا کی گئی ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ شہباز گل کو آڈیالہ سے لا کر پمزمیں تشدد کا نشانہ بنائیں،دوسری جانب انہوںنے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ کیاہے ،ایف آئی اے نے عمران خان کو خط لکھا کہ 1996 سے اکاؤنٹ کی تفصیلات دیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کسی ممنوعہ فنڈ کی تحقیقات نہیں کرسکتا،تحقیقات کرنا ایف آئی اے کے دائرہ اختیار نہیں ہے،جب اور کچھ نہیں مل رہا تو جھوٹ بول رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ حساس ایریا میں کس معاہدے کے تحت امریکی سفیر جا کر دورے کرتے ہیں ہمارے سفیر دوسرے ممالک کے حساس علاقوں میں نہیں جا سکتا۔ادھر تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے پیٹرول مہنگا کرنے پر موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

حماد اظہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت روس سے سستے تیل لانے والی تھی۔ لیکن مسلط حکومت نے سستا تیل تو دور کی بات مہنگے تیل کو بھی اپنی نالائقی سے مزید مہنگا کر دیا۔ حماد اظہر نے کہا کہ مسلط حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ میں بھی غفلت دکھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ظفر ملک
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات