Live Updates

نواز شریف اور مریم نواز کی ناراضگی کا جواب نہیں دے سکتا: مفتا ح اسماعیل

آصف علی زردار ی اور بلاول بھٹو کے اعتراضات دور کر سکتا ہوں،ہم نے تمام مشکل فیصلوں میں اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا ہے ہم نے ملک کو بچانا ہے: وزیر خزانہ

منگل 16 اگست 2022 20:56

نواز شریف اور مریم نواز کی ناراضگی کا جواب نہیں دے سکتا: مفتا ح اسماعیل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2022ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز کی ناراضگی کا جواب نہیں دے سکتا ہوں تاہم پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زردار ی اور بلاول بھٹو کے اعتراضات دور کر سکتا ہوں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مسلم لیگ ن کے سربراہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اسی طرح پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے بھی اعتراض کیا ہے جس پر وزیر خزانہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوا شریف اور مریم نواز کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی ناراضگی پر کوئی بات نہیں کرسکتا ہوں تاہم آصف علی زرداری سمیت دیگر اتحادیوں کے ساتھ بات کرسکتا ہوں انہوں نے کہاکہ ہم نے تمام مشکل فیصلوںمیں اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا ہے ہم نے ملک کو بچانا ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات