Live Updates

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا

پنجاب بھر میں نجی طور پر سود کے کاروبار پر پابندی لگا رہے ہیں، سود کا کاروبار ایک لعنت ہے، اس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کا ارکان اسمبلی سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 16 اگست 2022 18:41

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست 2022ء) پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے، جس کے تحت پنجاب بھر میں پرائیویٹ طور پر سود کے کاروبار پر پابندی لگا رہے ہیں۔ دنیا نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا، وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے بل کی منظور ی کے بعد ارکان سے خطاب کیا کہ پرائیویٹ طور پر سود کے کاروبار پر پابندی لگا رہے ہیں، سود کا کاروبار ایک لعنت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم کی مانیٹرنگ کا سلسلہ شروع کرنے پر ہائیکورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور عمران خان کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، پہلی جماعت سے بی اے تک تعلیم مفت کر دی ہیں، کتابیں بھی فری کر دی گئی ہیں، سرکاری اسکول ہوں یا یونیورسٹیاں اس میں دینی تعلیمات پر کام شروع کر دیا گیا، دینی تعلیم دینے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں وزیراعلیٰ آفس میں17 جدید ترین گاڑیاں، آلات اور مشینری ڈی جی ریسکیو 1122 کے حوالے کرنے کی تقریب ہوئی۔ وز یراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پی ڈی ایم اے کی طرف سے جدید گاڑیاں، آلات اور مشینری ریسکیو 1122 کے حوالے کیں۔ وزیراعلٰی نے گاڑیوں کے کاغذات اور چابیاں ڈی جی ریسکیو کے حوالے کیں۔ وزیرِاعلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں کسی جگہ ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کو جدید گاڑیوں، آلات اور مشینری سے لیس کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے کہا کہ آج ریسکیو1122 نے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ 9 واٹر ریسکیو یونٹ، 2 سکائی لفٹ وہیکلز، 6 ارتھ کوئیک اینڈ ڈیزاسٹر سرچ وین، 36 ہائیڈرالک کومبی ٹول، 36 سیلیف کنٹینڈ بریتھنگ اپراٹس، 36 ہائیڈرالک کنکریٹ چین سا، 6 لائف لوکیٹر، 6 پنمیٹنک لفٹنگ بیگ، 6 چپنگ ہیمر، 6 اکاسٹک لسننگ ڈیوائس، 6 فائر آپٹیک کیمرہ ود کمیونیکیشن ڈیوائس ریسکیو کے حوالے کی گئیں۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات