قومی اسمبلی کا قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن کا اجلاس کل ہوگا ، 18 نکات پر غور کیا جائے گا

منگل 16 اگست 2022 22:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) قومی اسمبلی کا قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن کا دو روزہ اجلاس کل (بدھ) سے شروع ہوگا ،اجلاس میں 18 نکات پر غور کیا جائے گا ، مختلف اداروں کی جانب سے کمیٹی کو بریفنگ بھی دی جائے گی ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق آج(بدھ) کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن کا اجلاس چیئر پرسن کمیٹی کشور زہرہ کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

پہلے دن کے اجلاس میں گذشتہ اجلاس کے منٹس کی توثیق ، توجہ لائو نوٹس، ممبران اسمبلی کے نشان زدہ سوالات پر غور کیا جائے گا جبکہ این ڈی ایم اے کی جانب سے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال، امدادی کارروائیوں بارے بریفنگ دی جائے گی ۔کمیٹی کے جمعرات کو منعقد ہونے والے اجلاس میں سول سرونٹ ترمیمی بل 2021 ، فیڈرل ایمپلائز بینولینٹ فنڈ اینڈ گروپ انشورنس ترمیمی بل 2022 پر غور کیا جائے گا ۔ پی ٹی اے کی جانب سے کمزور موبائل سگنلز جبکہ نیپرا کی جانب سے قیمتوں کے تعین بارے اور اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم کی قیمتوں کے تعین بارے بریفنگ دی جائے گی ۔