قومی پرچم کی طرح وطن عزیز کو بھی ترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے،ہمیشہ قائداعظم کے قول ایمان، اتحاد اور تنظیم کی پاسداری کریں گے، رہنما مسلم لیگ ن فرح ناز اکبر

بدھ 17 اگست 2022 16:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدر فرح ناز اکبر نے کہاہے کہ جشن آزادی کے موقع اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم قومی پرچم کی طرح وطن عزیز کو بھی عروج وترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے،ہمیشہ قائداعظم محمدعلی جناح کے قول ایمان، اتحاد اور تنظیم کی پاسداری کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے جشن آزادی کے سلسلے میں اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

فرح اکبر ناز نے کہاکہ ملک کی سلامتی ہم سب کے لیے مقدم ہے، پاکستان میں بلاتفریق رنگ نسل اور مذہب ہم سب نے ایک دوسرے سے پیار کرنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کی جدوجہد اور خواب کی تعمیل اور تکمیل کیلئے ہم نے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ایک بہترین ملک بناناہے، ہمیں دن رات کوشش اور محنت کرکے پاکستان کو تمام بحرانوں سے نکالنا اور ملک کی ترقی کیلئے اپنا کردار عملی طورپر ادا کرناہے۔